11 اگست 2014
وقت اشاعت: 14:53
پاکستانی آف اسپنر سعید اجمل کا بالنگ ایکشن مشکوک قرار
جیو نیوز - گال......پاکستانی آف اسپنر سعید اجمل کے بالنگ ایکشن کو مشکوک قرار دیدیا گیا،آئی سی سی کے مطابق سعید اجمل کے بالنگ ایکشن کا جائزہ لیا جائے گا،اور 21 دن میں سعید اجمل کو آئی سی سی کے طریقہ کار سے گزرنا ہوگا۔آئی سی سی نے یہ بھی وضاحت کی ہے کہ اس دوران سعید اجمل انٹرنیشنل کرکٹ کھیل سکتے ہیں۔