12 اگست 2014
وقت اشاعت: 19:22
لندن : تاحیات پابندی کے خلاف دانش کنیریا کی اپیل مسترد
جیو نیوز - لندن .....پاکستانی لیگ اسپنر دانش کنیریا کی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کی اُمیدیں دم توڑ گئیں، تاحیات پابندی کے خلاف اُن کی آخری درخواست بھی لندن ہائی کورٹ سے مسترد ہوگئی ،دانش کنیریا کی کرکٹ میں واپسی کا کوئی امکان نہیں رہا، تاحیات پابندی کے خلاف اُن کی درخواست امید کی آخری کرن تھی جسے عدالت نے رد کرتے ہوئے یہ ریمارکس دیئے کہ یہ درخواست میرٹ پر پورا نہیں اُترتی۔اس سال اپریل میں بھی کنیریا نے انصاف کی اپیل کی دائر کی تھی لیکن فیصلہ اُن کے حق میں نہیں ہواتھا۔کنیریا پر 2009 میں کاؤنٹی میچ میں اسپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے کا الزام تھا۔انگلینڈاینڈویلزکرکٹ بورڈ نے2012میں اس الزام پر اُن پر تاحیات پابندی لگادی تھی۔