تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
14 اگست 2014
وقت اشاعت: 7:40

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ آج شروع ہوگا

جیو نیوز - کولمبو.....پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ آج سے کولمبو میں شروع ہوگا ،،قومی ٹیم کو سیریز کے ساتھ عالمی رینکنگ میں تیسری پوزیشن بچانے کا بھی چیلنج در پیش ہے اس لیے پاکستان کو سیریز میں شکست سے بچنے کے لیے لازمی فتح درکار ہے۔واضح رہے کہ سیریز میں سری لنکا کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔پاکستان کے سابق کپتان رمیز راجا اور فاسٹ بولر شعیب اختر کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم میں تبدیلی کی ضرورت ہے،سعید اجمل دباؤ میں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لیے پریشانی کی بات بولنگ کا شعبہ ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.