14 اگست 2014
وقت اشاعت: 9:30
کولمبو ٹیسٹ:سری لنکا کی پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ
جیو نیوز - کولمبو......کولمبو ٹیسٹ میں سری لنکانے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ کولمبو میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے، محمد طلحہ کی جگہ وہاب ریاض کوٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ سری لنکانے دوتبدیلیاں کی ہیں،شامندہ ایرانگا اور ویتھاناگے دوسرا ٹیسٹ نہیں کھیل رہے۔ مہیلاجے وردھنے ٹیسٹ کیرئیر کا آخری میچ کھیل رہے ہیں۔ دو میچوں کی سیریز میں سری لنکا کو ایک صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے، گال ٹیسٹ میں میزبان ٹیم نے پاکستان کو سات وکٹوں سے شکست دی تھی۔