تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
14 اگست 2014
وقت اشاعت: 12:20

کولمبو ٹیسٹ:کھانے کے وقفے پرسری لنکا بغیر نقصان کے 69 رنز

جیو نیوز - کولمبو......کولمبو ٹیسٹ ٹیسٹ میں سری لنکانے پاکستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پہلے روزکھانے کے وقفے تک بغیر کسی نقصان کے 69 رنز بنالیے۔سلوا 38اور تھرانگا28 رنز پر ناٹ آئوٹ ہیں۔کولمبو ٹیسٹ میں سری لنکا کپتان نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان نے ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے، محمد طلحہ کی جگہ وہاب ریاض کوٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ سری لنکانے دوتبدیلیاں کی ہیں،شامندہ ایرانگا اور ویتھاناگے دوسرا ٹیسٹ نہیں کھیل رہے۔ مہیلاجے وردھنے ٹیسٹ کیرئیر کا آخری میچ کھیل رہے ہیں۔ دو میچوں کی سیریز میں سری لنکا کو ایک صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے، گال ٹیسٹ میں میزبان ٹیم نے پاکستان کو سات وکٹوں سے شکست دی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.