14 اگست 2014
وقت اشاعت: 18:47
انگلینڈ بھارت سیریز، آخری ٹیسٹ کل سے اوول میں شروع ہورہا ہے
جیو نیوز - لندن.....انگلینڈ اور بھارت کے درمیان سیریز کا پانچواں اور آخری ٹیسٹ کل سے اوول میں شروع ہورہا ہے، انگلش ٹیم کو سیریز میں دو ایک کی برتری حاصل ہے۔دونوں ٹیموں نے میچ سے قبل بھرپور پریکٹس کی ہے۔انگلش ٹیم کو انتظار ہے فاسٹ بولر اسٹورٹ براڈ کی صحتیابی کاتو بھارتی ٹیم پرامید ہے کہ میچ سے قبل ایشانت شرما فٹ ہوجائیں گےانگلش بیٹسمین جو روٹ کا کہنا ہے کہ انکی ٹیم کامیابی کے سلسلے کو جاری رکھنے کی کوشش کرے گی،بھارتی ٹیم کو سیریز برابر کرنا ہے، تو اوول ٹیسٹ جیتنا ہوگاہ۔میچ کل پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 3 بجے شروع ہوگا۔