14 اگست 2014
وقت اشاعت: 18:47
کولمبو ٹیسٹ ، پہلےدن سری لنکا نے8وکٹ پر261رنز بنالیے
جیو نیوز - کولمبو......دوسرے ٹیسٹ کے پہلے دن پاکستانی پیس اٹیک نے آزادی کے جشن کا مزہ دوبالا کردیا ،جنید خان اور وہاب ریاض نے سری لنکن ٹیم کی کمر توڑ دی، 261 رنز پر سری لنکا کے آٹھ کھلاڑی پویلین بھیج دیئے۔کولمبو میں آج پاکستانی فاسٹ بولرز چھا گئے،پیس بیٹری نے وہ کردکھایا جس کاسب کو انتظار تھا،جنید خان نے چاراور وہاب ریاض نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ سعید اجمل نے بھی ایک شکار کیا یوں پہلے روز کے اختتام پر سری لنکن ٹیم 8 وکٹ پر 261 رنز تک پہنچ سکی اوپل تھرنگا 92 ،کوشل سلوا 41 رنز بنانے میں کامیاب رہےاپنا آخری ٹیسٹ کھیلنے والے مہیلا جے وردھنے صرف 4 رنز اسکور کرسکے۔