15 اگست 2014
وقت اشاعت: 10:42
انگلینڈ اور بھارت کے درمیان آخری ٹیسٹ آج سے اوول میں ہوگا
جیو نیوز - لندن......انگلینڈ اور بھارت کے درمیان سیریز کا پانچواں اور آخری ٹیسٹ آج سے اوول میں شروع ہورہا ہے، سیریز میں میزبان ٹیم کو دو ایک کی برتری حاصل ہےمیچ سے ایک دن قبل انگلش ٹیم نے ٹریننگ کی، اُن کے زخمی فاسٹ بولر اسٹورٹ براڈ کے بارے میں خبر یہ ہے کہ وہ اس ٹیسٹ میں حصہ لیں گے۔نیٹ پر اُنہوں نے بولنگ بھی کی۔ کپتان الیسٹر کک کا کہنا تھا کہ اُن کی ٹیم میچ ڈرا کرنے کے لیے نہیں کھیلے گی۔ صرف اور صرف جیت ذہن میں ہے۔ کُک کے مطابق براڈ کی صلاحیتیں نمبر ون بولر ڈیل اسٹین سے کسی بھی طرح کم نہیں۔دوسری جانب بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے نیوز کانفرنس میں کہا کہ بیٹنگ میں بہتری کی بہت گنجائش ہے ، ہمیں پچھلے میچوں سے سبق سیکھنا ہوگا ، اگر غلطیاں دوہرائیں تو پھر نتیجہ ناکامی کی صورت میں ہی نکلے گا۔