16 اگست 2014
وقت اشاعت: 12:9
پاکستان 332رنز پرآئوٹ، سری لنکا کیخلاف12رنز کی برتری
جیو نیوز - کولمبو.....کولمبو ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان ٹیم سری لنکا کیخلاف اپنی پہلی اننگز میں 332رنز بناکر آئوٹ ہوگئی، یوں اس نے میزبان ٹیم پر 12 رنز کی برتری حاصل کرلی۔ وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد نے پہلی ٹیسٹ سنچری اسکور کی۔پاکستان نے گذشتہ روز کے اسکور 244 رنز 6 کھلاڑی آئوٹ پر اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا۔وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد نے پراعتماد بیٹنگ کرتے ہوئے نا صرف ٹیم کو مشکل حالات سے نکالا بلکہ اپنی پہلی ٹیسٹ سنچری بھی اسکور کی، وہ 103رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔احمد شہزاد 58 اور اسد شفیق نے 42 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ہیراتھ نے گال ٹیسٹ کی کارکردگی کو دہراتے ہوئے کولمبو ٹیسٹ میں 127رنز کے عوض 9کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔