16 اگست 2014
وقت اشاعت: 13:9
فاسٹ بالر جنید خان سر پر بال لگنے سے زخمی
جیو نیوز - کولمبو....پاکستان ٹیم کے فاسٹ بالر جنید خان سر پر بال لگنے سے زخمی ہوگئے۔کولمبو ٹیسٹ کے تیسرے روز بیٹنگ کے دوران سری لنکن بالر پرساد کی بال سر پر لگنے سے جنید خان زخمی ہوگئے، انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا، جس کے باعث وہ میزبان ٹیم کی دوسری اننگز میںبولنگ کرنے میدان میں نہیں آئے۔ قومی ٹیم کے منیجر معین خان نے جیو نیوز کے نمائندے عبدالماجد بھٹی کو بتایا کہ وہ جنید کو اسپتال لے کر آئے ہیں ، جہاں ٹیسٹ کے بعد اصل صورتحال سامنے آئے گی۔