17 اگست 2014
وقت اشاعت: 13:24
لاہور: ہاکی کے سابق کھلاڑی جوا کھیلتے ہوئے گرفتار
جیو نیوز - لاہور.....لاہور میں ہاکی کےسابق اولمپیئنز اورہاکی فیڈریشن کے عہدےدارسمیت 8افراد جوا کھیلتے ہوئےپکڑےگئے۔ملزموں میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔ملزمان کو مقامی عدالت میں پیش کر دیا گیا۔پولیس کےمطابق ملزمان میں سابق ہاکی اولمپیئنز انجم سعید ،کامران اشرف اوردانش کلیم کےعلاوہ قمرابراہیم، سہیل اشرف ،عرفان سینئر، رانا ظہیراور ایک خاتون شامل ہیں۔انجم سعید پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ایسوسی ایٹ سیکریٹری ہیں ،جبکہ دانش کلیم اور انجم سعید جونیئر ہاکی ٹیم مینجمنٹ کا حصہ بھی رہ چکے ہیں۔ملزمان مقامی ہوٹل میں مبینہ طورپرجواء کھیل رہے تھے کہ اطلاع ملنےپرپولیس نےچھاپا مار کرگرفتار کر لیا۔ملزمان کو مقامی عدالت میں پیش کر دیا گیاہے۔