21 اگست 2014
وقت اشاعت: 10:57
جنوبی افریقا اور زمبابوے کے درمیان تیسرا ون ڈے آج ہوگا
جیو نیوز - بلاوایو.....جنوبی افریقا اور زمبابوے کے درمیان تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کا تیسرا میچ آج کھیلا جائےگا ۔دورہ زمبابوے پر جنوبی افریقا نے میزبان ٹیم پہلے ون ڈے میں 93 رنز سے شکست دی تھی ،جبکہ دوسرے میچ میں جنوبی افریقا نے میزبان ٹیم کو 61 رنز سے ہرا کر سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے آج بلاوایو میں کھیلا جائے گا ،زمبابوے کے کپتان چکمبورا پر امید ہیں کہ ان کی ٹیم آخری دن ڈے میں بہتر کارکردگی دکھائے گی ،میچ پاکستانی وقت کے مطابق دن 12 بجے شروع ہوگا۔