23 اگست 2014
وقت اشاعت: 9:48
پہلا ون ڈے:پاکستان کی سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ
جیو نیوز - ہمبنٹوٹا....پہلے ایک روزہ انٹرنیشنل میچ میں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے،بارش کے باعث میچ تاخیر کا شکار ہوا۔کپتان مصباح الحق ا س میچ کوانتہائی اہم قراردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عرفان کا ٹیم میں ہونا ہمارے لیے اہم ہے، سعید اجمل کی کمی محسوس ہوگی۔ پاکستان ٹیم میں محمد حفیظ، احمد شہزاد، یونس خان، عمر اکمل، مصباح الحق(کپتان)،فواد عالم، صہیب مقصود،شاہد آفریدی، وہاب ریاض،جنید خان اور محمد عرفان شامل ہیں۔پاکستان حالیہ سیریز میں پہلی فتح کی منتظر ہے، دو میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز میں سری لنکا نے پاکستان کو دو۔صفر سے شکست دی تھی ۔