23 اگست 2014
وقت اشاعت: 12:8
دوسرا ون ڈے: ویسٹ انڈیز نے سری لنکا کو177رنز سے ہرادیا
جیو نیوز - سینٹ جونز.....ویسٹ انڈیز نے بنگلا دیش کو دوسرے ون ڈے میں 177 رنز سے شکست دیکر تین میچ کی سیریز دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ۔ پوری بنگلادیشی ٹیم صرف 70 ڑنز پر ڈھیر ہوگئی۔سینٹ جو نز میں ویسٹ ونڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سات وکٹ 247 رنز بنائے،کرس گیل 58 اور ڈیرن براوو53 رنز بناکر نمایاں رہے،بنگلادیش کی جانب سے مشرفی مرتضیٰ نے تین اور امین حسین نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا،جواب بنگلادیش کی پوری ٹیم صرف 70 رنز پر سمٹ گئی۔تمیم اقبال کے علاوہ کوئی کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل نہ ہوسکا،سنیل نارائن اور کیمار روش نے تین تین کھلاڑیوں کوآئوٹ کیا،تین میچز کی سیریز میں ویسٹ نے دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی،سریز کا تیسرا ون ڈے پیر کو کھیلا جائےگا ۔