25 اگست 2014
وقت اشاعت: 11:43
بھارت اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے آج برسٹل میں کھیلا جائیگا
جیو نیوز - برسٹل ....بھارت اور انگلینڈ کے درمیان پانچ ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ون ڈے آج برسٹل میں کھیلا جائے گا۔ بھارتی ٹیم دورہ انگلینڈ میں پانچ ٹیسٹ میچز کی سیریز میں ایک صفر سے شکست ہوئی ،کوئی بھارتی بیٹسمین انگلش سرزمین پر بہتر کارکردگی نہ دکھاسکا۔ انگلش سرزمین پر بھارت کی عبرت نا ک شکست پر اسے میڈیا کی جانب سے بھی سخت تنقید کا سامنا پڑا ہے، اب بھارت ٹیم پانچ ون ڈے میچز کی سیریز کھیلے جس کا پہلا میچ آج برسٹل میں کھیلا جائے جائےگا۔ بھارت ون ڈے اسکواڈ کے لئے سریش رائنا نے ٹیم کو جوائن کرلیا ہے جبکہ انگلینڈ کی جانب سےالیکس ہلیز ون ڈے ڈیبیو کریں گے۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔