25 اگست 2014
وقت اشاعت: 12:3
پاکستان اور سری لنکا دوسرے ون ڈے میں کل مدمقابل ہوں گے
جیو نیوز - ہمبنٹوٹا.....پاکستان اور سری لنکاکے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز کا دوسرا ون ڈے کل ہمبنٹوٹا میں کھیلا جائےگا۔ پاکستان کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ پہلے ون میں پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ سیریز کے پہلے ون ڈے میں چھٹی وکٹ پر فواد عالم اور صہیب مقصود نے نہ صرف نیا رکارڈ بنایا بلکہ ہاری بازی کو جیت میں بدل دیا تھا۔ میچ کا وننگ شارٹ آفریدی نے کھیلا، یوں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہوگئی۔ سیریز کے دوسرے ون ڈے میں دونوں ٹیمیں ایک بار پھر آمنے سامنے ہونگی، سری لنکن ٹیم ہرممکن کوشش کرے گی کہ پچھلی غلطیوں کو اب نہ دہرائے، سیریز جیتنے کیلئے ٹاپ آرڈر کے پاکستانی بیٹسینوں کو کچھ الگ کرنا ہوگا۔ میچ دوپہر 2 بجے کھیلاجائےگا۔