25 اگست 2014
وقت اشاعت: 22:16
پاکستان اور سری لنکاکے درمیان دوسرا ون ڈے کل ہمبن ٹوٹا میں ہوگا
جیو نیوز - ہمبن ٹوٹا...... پاکستان اور سری لنکاکے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز کا دوسرا ون ڈے کل ہمبن ٹوٹا میں کھیلا جائے گا،پاکستان کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔سیریز کے پہلے ون ڈے میں چھٹی وکٹ پر فواد عالم اور صہیب مقصود نے نہ صرف نیا رکارڈ بنایا بلکہ ہاری بازی کو جیت میں بدل دیا۔ میچ کا وننگ شارٹ آفریدی نے کھیلا، پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہوگئی۔ سیریز کے دوسرے ون ڈے میں دونوں ٹیمیں ایک بار پھر آمنے سامنے ہونگی۔ سری لنکن ٹیم پچھلی غلطیوں کو اب نہیں دہرائے گی۔ پاکستان کو سیریز جیتنا ہے، اوپر کے بیٹسینوں کو کچھ الگ کرنا ہوگا، مقام ہمبن ٹوٹا کا ہوگا، موسم بھی ویسا ہی ملے گا لیکن یہ میچ دوپہر 2 بجے کھیلاجائےگا۔