تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
26 اگست 2014
وقت اشاعت: 9:56

دوسرا ون ڈے :پاکستان اور سری لنکا آج مدمقابل ہونگے

جیو نیوز - ہمبنٹوٹا.....پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا دوسرا ون ڈ ے آج ہمبن ٹوٹا میں کھیلا جائے گا،قومی ٹیم کو یونس خان کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی۔پہلے ون ڈے میں بڑے ہدف کے کامیاب حصول کے بعد قومی کھلاڑیوں کے حوصلے بہت بلند ہیں۔لیکن بری خبر یہ کہ ٹیم میں تجربہ کار یونس خان نہیں ہوں گے،جو اپنے بھتیجے کے انتقال کے باعث ٹیم کے ساتھ نہیں۔امکان ہے کہ یونس کی جگہ شرجیل خان فائنل الیون کا حصہ ہوں گے۔دوسری جانب ہوم ٹیم میں بھی ایک سےدو تبدیلیاں متوقع ہیں۔میزبان ٹیم کے پاس غلطی کی گنجائش نہیں کیونکہ پاکستان کو سیریز جیتنےکے لیے صرف ایک فتح درکار ہے،جبکہ ہوم ٹیم کو نہ صرف ہمبنٹوٹا کا میدان مارنا ہوگا بلکہ آخری میچ میں بھی شکست سے بچنا ہوگا۔محکمہ موسمیات کے مطابق اس ڈے اینڈ نائٹ میچ پر موسم اثر انداز نہیں ہوگا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.