26 اگست 2014
وقت اشاعت: 10:36
تیسرا ون ڈے :ویسٹ انڈیز نے بنگلادیش کو91 رنز سے ہرادیا
جیو نیوز - وارنرپاک، سینٹ کٹس.....ویسٹ انڈیز نے بنگلادیش کو تیسرے ون ڈے میں 91 رنز سے ہرا دیا ۔وارنر پارک میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز نے پہلے کھیلتے ہوئے 338 رنز بنائے،دنیش رام دین 169 رنز بناکر نمایاں رہے۔ ڈیرن براوو نے 124 رنز بنائے ۔دونوں کے درمیان 268 رنز کی شروکت بنی ،جواب میں بنگلادیشی ٹیم آٹھ وکٹ پر 247 رنز بناسکی۔ مشق الرحیم 72 رنز بناکر نمایاں رہے۔روی رام پال نے چار کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ،ویسٹ انڈیز نے تین میچز کی سیریز تین صفر سے جیت لی۔