26 اگست 2014
وقت اشاعت: 18:16
ہمبن ٹوٹا: سری لنکا کا پاکستان کو جیت کیلئے 311رنز کا ہدف
جیو نیوز - ہمبن ٹوٹا...... ہمبن ٹوٹا ون ڈے میں سری لنکا نے پاکستان کو جیت کے لیے 311 رنز کا ہدف دیدیا۔ سری لنکا نے 50 اوورز میں 9 وکٹ پر 310 رنز بنائے۔ میتھیوز، جے وردھنے اور پریرا نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔ وہاب ریاض نےچاراور محمد حفیظ نے تین سری لنکن بیٹسمین آؤٹ کیے۔