تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
1 ستمبر 2014
وقت اشاعت: 18:0

یو ایس اوپن،ماریہ شراپوا اپ سیٹ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر

جیو نیوز - نیویارک ......سابق چمپئن راجر فیڈرر کی یو ایس اوپن میں پیش قدمی جاری ہے، روس کی ماریہ شاراپووا اپ سیٹ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔نیو یارک میں جاری ایونٹ کے تیسرے رائونڈ میں راجر فیڈرر کا مقابلہ اسپین کے مارسیل گرینولرز سےتھا، سابق عالمی نمبر ایک پہلے سیٹ میں چار چھ سے شکست کھاگئے ۔لیکن فیڈرر نے اگلے تینو ں سیٹ میں اسپینش کھلاڑی چھ ایک ، چھ ایک، چھ ایک سے ہراکر اگلے مرحلے میں جگہ بنالی۔ فرانس کے جائلز سیموں اور بلغاریہ کے گریگور ڈیمیٹروو بھی کامیابی کے بعد اگلے مرحلے میں پہنچ گئے،ویمنز ایونٹ میں روس کی ماریہ شراپووا کا سفر ختم ہوگیا، ڈنمارک کی کیرولائن ووزنیاکی نے شراپووا کو سخت مقابلے کے بعد چھ چار، دو چھ اور چھ دو سے شکست دی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.