5 ستمبر 2014
وقت اشاعت: 0:30
یوتھ اولمپکس2014زور و شور سے جاری
جیو نیوز - بیجنگ......این جی ٹی......چین کے شہرنانجنگ میں دوسرے سمر یوتھ اولمپکس زور و شور سے جاری ہیں جس میں دنیا بھر سے آئے ایتھلیٹ اپنے صلاحیت اور مہارت کے جوہر دکھاتے نظر آرہے ہیں۔ اسی مناسبت سے نانجنگ میں یوتھ اولمپکس کی عکاسی کرتی تھری ڈی گیلری کھولی گئی ہے جہاں سمر یوتھ اولمپکس میں شامل تمام گیمز کی منفرد انداز میں تصویر کشی گئی ہے۔12اگست سے کھلنے والی اس گیلری میں آنے والے شرکاء بظاہر فٹ بال کھیلتے،تیر اندازی ،ویٹ لفٹنگ کرتے اور جمناسٹک کے دلکش انداز دکھاتے نظر آرہے ہیں لیکن حقیقتاً یہ آنکھوں کو دھوکا دیتی حقیقت سے قریب تر ایسی پینٹنگز ہیں جنہوں نے لوگوںکو بیٹھے بٹھائے ایتھلیٹ بنادیا ہے۔واضح رہے کہ روزانہ کم وبیش3ہزار افراد یوتھ اولمپکس سے جڑی اس منفرد تھری ڈی گیلری کا رُخ کررہے ہیں جو اس مہینے کے آخر تک نمائش پر موجود ہے۔