تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
5 ستمبر 2014
وقت اشاعت: 12:30

انگلینڈ اور بھارت کے درمیان آخری ون ڈے آج کھیلا جائے گا

جیو نیوز - لیڈز.......انگلینڈ اور بھارت کے درمیان سیریز کا پانچواں اور آخری ون ڈے میچ آج ہیڈنگلے لیڈز میں کھیلا جائے گا۔مہندر سنگھ دھونی کی قیادت میں بھارتی کرکٹ ٹیم پہلے ہی پانچ میچ کی سیریز میں تین صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرچکی ہے۔ انگلش ٹیم کے کپتان ایلسٹر کک کا کہنا ہے کہ بیٹسمینوں کی ناکامی اور ناقص بالنگ نے انکی ٹیم کی شکست میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ آخری میچ جیت کر انکی ٹیم دورے کا اختتام کامیابی سے کرنا چاہتی ہے۔ دوسری جانب بھارتی کپتان پرامید ہیں کہ انکی ٹیم سیریز میں شاندار کارکردگی کے سلسلے کو جاری رکھے گی۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.