5 ستمبر 2014
وقت اشاعت: 15:30
بادشاہ نہیں بنوں گا،بورڈ کے فیصلے گورننگ باڈی کریگی ،چیئرمین پی سی بی
جیو نیوز - لاہور.....پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان کا کہنا ہے کہ وہ بادشاہ نہیں بنیں گے ،تمام معاملات گورننگ بورڈ کے زریعے حل ہونگے ۔ پریس کانفرنس کے دوران شہریار کا کہنا تھا کہ اخراجات کم کرنے کے لئے ڈائون سائزنگ لازمی ہے ،بورڈ میں لوگوں کو رکھنا آسان لیکن نکالنا بہت مشکل کام ہے۔