تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
7 ستمبر 2014
وقت اشاعت: 12:15

بھارت کادورہ انگلینڈ، واحد ٹی ٹوئنٹی آج ہوگا

جیو نیوز - ایجبیسٹن......انگلینڈ اور بھارت کے درمیان دورے کا واحد ٹی ٹوئنٹی میچ آج ایجبیسٹن میں کھیلا جائے گا۔انگلش ٹیم کو آل راونڈر ٹم بریسنن کی خدمات حاصل نہیں ہوں گے ۔ٹیسٹ سیریز انگلینڈ نے جیتی۔بھارت نے ون ڈے میں میدان مارلیا۔ٹی ٹوئنٹی معرکہ کس ٹیم کے نام رہے گا۔ اس کا فیصلہ آج ہوجائے گا۔ ایجبیٹسن میں میچ سے قبل دونوں ٹیموں نے بھرپور پریکٹس کی۔ انگلش ٹیم کی قیادت اوئن مورگن کریں گے جبکہ ٹم بریسنن انجری کی وجہ سے ٹیم کا حصہ نہیں ہونگے۔بھارتی ٹیم کے قائد مہندرا سنگھ دھونی پرامید ہیں کہ انکی ٹیم دورے کا اختتام کامیابی کے ساتھ کرے گی۔ میچ پاکستانی وقت لے مطابق شام سات بجے کھیلا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.