تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
9 ستمبر 2014
وقت اشاعت: 14:32

پی سی بی کا سعید اجمل پر پابندی کے خلاف اپیل کا فیصلہ

جیو نیوز - لاہور........پاکستان کرکٹ بورڈ نے سعید اجمل کی معطلی کے خلاف اپیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چیئرمین شہریار خان کا کہنا ہے کہ اگر اپیل قبول ہوگئی تو سعید اجمل پر پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شہریار خان کا کہنا تھا کہ سعید اجمل کی معطلی پاکستان کے لئے بڑا دھچکا ہے، فیصلے کے خلاف دو ہفتے کے اندر اپیل کریں گے۔ اسٹار آف اسپنر کی کمی پوری کرنے کے لئے نئے بالرز آزمائیں گے، اپیل اگر قبول ہوگئی تو سعید اجمل پر پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا، لیکن اگر اپیل مسترد ہوگئی تو ایک سال کی پابندی لگ سکتی ہے۔ شہریار خان نے مزید کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں 35بالرز کا ایکشن مشکوک ہے، ڈومیسٹک لیول پر بھی بالرز کے ایکشن پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.