12 ستمبر 2014
وقت اشاعت: 12:21
ایشین گیمز میں شرکت کے لیےپاکستان ہاکی ٹیم جنوبی کوریا روانہ
جیو نیوز - لاہور......ایشین گیمز میں شرکت کے لیئے دفاعی چیمپئین پاکستان ہاکی ٹیم جنوبی کوریا روانہ ہو گئی ہے ۔ ٹیم منجمنٹ نے بھارت کو شکست دینا اپنا ٹارگٹ بنا رکھا ہے ۔ دفاعی چیمپئین پاکستان ہاکی ٹیم کی جنوبی کوریا روانگی سے قبل مقامی ہوٹل میں الودعی عشایئے کا اہتمام کیا گیا جس میں پی ایچ ایف کے عہدیداروں نے کھلاڑیوں کے لیئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ ہیڈ کوچ شہناز شیخ کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں نے پانچ ماہ بھرپور ٹریننگ کی ہے ۔ اچھے نتائج سامنے آئیں گے ۔ بھارت کو شکست دینا اہم ٹارگٹ ہے۔