تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
12 ستمبر 2014
وقت اشاعت: 14:21

کرس کئیرنزپر غلط بیانی پر 25 ستمبر کو فرد جرم عائد ہوگی

جیو نیوز - ولنگٹن.........نیوزی لینڈ کے سابق آل راؤنڈر کرس کئیرز کے ستارے ان دنوں گردش میں ہیں۔ 2012 میں للت مودی کے خلاف مقدمہ جیتنے والے کھلاڑی پر برطانوی عدالت 25 ستمبر کو غلط بیانی پر فرد جرم عائد کرے گی۔ سابق کیوی آل راؤنڈ کرس کئیرز نے 2012 میں سابق آئی پی ایل کمشنر للت مودی کے خلاف انگلینڈ میں مقدمہ جیتا تھا، لیکن اب برطانوی پولیس نے دوران تفتیش انہیں جھوٹ بولنے کا مرتکب پایا۔ نیوزی لینڈ میڈیا کے مطابق پولیس سے غلط بیانی پر کرس کئیرنز کو انگلینڈ طلب کیا گیا ہے جہاں کراؤن پروسیکوشن سروس 25ستمبر کو ان پر فرد جرم عائد کرے گی۔ کرس کئیرنز نے فیصلے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بے قصور ہیں، انہیں امید ہے کہ اس مرتبہ قانونی طور پر اپنا نام کلئیر کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ نے کرس کئیرنز کے خلاف فیصلہ تسلیم کرتے ہوئے مزید تبصرے سے انکار کردیا۔آئی سی سی بھی کرس کئیرنز کے خلاف اسپاٹ فکسنگ کی تحقیقات کررہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.