15 ستمبر 2014
وقت اشاعت: 7:5
فاسٹ بولر محمد عامر نکاح کے بندھن میں بندھ گئے
جیو نیوز - لندن......آئی سی سی کی جانب سے پابندی کا شکار فاسٹ بولر محمد عامر نکاح کے بندھن میں بندھ گئے،انگلینڈ میں مقیم نرگس ان کی شریک حیات بن گئیں۔محمد عامر کے کرکٹ کے میدان میں آنے پر تو ابھی پابندی ہے لیکن پاکستانی فاسٹ بولر نے زندگی کی ایک اور اننگز شروع کر دی ہے، محمد عامر اور انگلینڈ میں رہائش پذیر نرگس کا نکاح ہو گیا ہے۔پاکستان میں ہونے والی اس نکاح کی تقریب میں دولہا دلہن کے خاندان کے افراد شریک ہوئے۔عامر کی شریک حیات نرگس انگلینڈ میں مقیم ہیں،جبکہ انہوں نے گریجویشن کیا ہے۔