16 ستمبر 2014
وقت اشاعت: 11:16
شاہد آفریدی کو ٹی20 ٹیم کاکپتان بنانے کا فیصلہ، ذرائع
جیو نیوز - لاہور.....پاکستان کرکٹ بورڈ نے شاہد آفریدی کو قومی ٹی 20کرکٹ ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ کیا ہے، آفریدی کو کپتان بنانے کا باضابطہ اعلان شام کو کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ٹی 20ٹیم کی کپتانی کیلئے صہیب مقصود اور شاہد آفریدی کے نام زیر غور تھے تاہم سینئر کھلاڑی شاہد آفریدی کو دورہ ٹی 20کاکپتان بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ شاہد آفریدی اس سے پہلےنا صرف ٹی20 بلکہ ٹیسٹ اور ون ڈے میں بھی ٹیم کی قیادت کر چکے ہیں۔ پاکستان کے مقبول ترین کرکٹرشاہد آفریدی سب سے زیادہ 381 ون ڈے کھیل چکے ہیں،انہوں نے سب سے زیادہ 74 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی،صرف یہی نہیں چھکے لگانے میں بھی آفریدی کا کوئی ثانی نہیں۔ آفریدی کی قیادت میں پاکستان نے 2011 ورلڈ کپ کا سیمی فائنل بھی کھیلا۔ٹی 20 کرکٹ میں ان کا ریکارڈ کچھ اچھا نہیں،پاکستان چھ کپتانوں میں سب سے ناکام کپتان رہے ہیں۔آفریدی نے 19 ٹی20 میچزمیں پاکستان کی قیادت کی، 8جیتے اور 11 میں گرین شرٹس کو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔