18 ستمبر 2014
وقت اشاعت: 11:48
پی سی بی کا بنگلا دیش کرکٹ بورڈ سے تعلقات کی بحالی کا فیصلہ
جیو نیوز - لاہور........پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلا دیش کرکٹ بورڈ سے تعلقات کی بحالی کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق پی سی بی بنگلادیش سے سیریز کھیلنےسے متعلق بات چیت کرے گا،اس حوالے سے چیئرمین پی سی بی شہریار خان اگلے ماہ بھارت، سری لنکا، بنگلا دیش کا دورہ کریں گےجس کے دوران چیئرمین پی سی بی ان ممالک کو دورۂ پاکستان کیلئے قائل کرنے کی کوشش کریں گے۔ واضح رہے کہ ذکا اشرف کے دور میں بنگلا دیش سےتعلقات خراب ہوگئے تھے۔