19 ستمبر 2014
وقت اشاعت: 20:23
جنوبی کوریا میں ایشین گیمز کی افتتاحی تقریب
جیو نیوز - اینچیون...... ایشین گیمز کی افتتاحی تقریب جنوبی کوریا کے شہر اینچیون میں ہوئی، 45 ممالک کے 9 ہزار سے زائد ایتھلیٹس گیمز میں حصہ لیں گے۔ 17 ویں ایشین گیمز کی رنگا رنگ تقریب جنوبی کوریا کے شہر اینچیون میں ہوئی۔ تقریب میں جنوبی کوریا کی ثقافت کو خوبصورت انداز میں پیش کیا گیا۔ ایشیا کے سب سے بڑے کھیلوں کے میلے میں 45 ممالک کے 9ہزار چار سو سے زیادہ ایتھلیٹ حصہ لیں گے،جو 36 کھیلوں کے 439 ایونٹس میں میڈلز کے لیے مقابلے کریں گے۔ پاکستان کی ویمنز کرکٹ ٹیم اور مینز ہاکی ٹیم اپنے اعزاز کا دفاع کریں گی۔