21 ستمبر 2014
وقت اشاعت: 11:43
چیمپئینز لیگ کا بڑا مقابلہ: لاہور لائنز مدِ مقابل کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے
جیو نیوز - حیدر آباد دکن .......پاکستان ٹی ٹوئنٹی چیمپین ٹیم لاہور لائنز چیمپینز لیگ آج آئی پی ایل کی چیمپین کولکتہ نائٹ رائیڈرز سے مقابلہ کرے گی ۔دو چیمپینز ٹیموں کا ٹکراو حیدر آباد دکن میں ہو گا ۔کنگ خان کی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز آئی پی ایل کی چیمپین ہےتو اس کا پاکستانی چیمپینز لاہور لائنز سے ٹکراؤ ہو رہا ہےوہی لائنز جو دفاعی چیمپین ممبئی انڈینز کوکوالیفائنگ ایونٹ میں پچھاڑ چکے ہیں۔ کپتان محمد حفیظ اس معرکے کے لیے بھیپر عزم ہیں۔ویسے دونوں ٹیموں میں اسٹارز کی بہتاتہے تو یقیناً مقابلہ بھیزور دار ہو گا ۔