21 ستمبر 2014
وقت اشاعت: 12:43
ایشین گیمز ہاکی میںپاکستان نے چین کو 2 گول سے ہرا دیا
جیو نیوز - انچیون...... ایشین گیمز ہاکی میںپاکستان نے چین کو 2 گول سے ہرا دیا۔جنوبی کوریا کے انچیون میں جاری ایشین گیمز میں پاکستان نے چین کو 2گول سے شکست دی،پاکستان کی جانب سے حسیم خان اور دلبر حسین نے ایک ایک گول اسکورکیا۔اس سے قبل پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں سری لنکا کو 14گول سے ہرایا تھا۔