21 ستمبر 2014
وقت اشاعت: 13:13
آسٹریلوی آل راؤنڈر شین واٹسن ان فٹ،پاکستان کے خلاف سیریز سے باہر
جیو نیوز - سڈنی......پاکستان کے خلاف سیریز کے لیے آسٹریلوی ٹیم کی پریشانی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔کپتان مائیکل کلارک ون ڈے سیریز نہیں کھیل سکیں گے تو مایہ ناز آل رانڈر شین واٹسن پوری سیریز سے باہر ہو گئے ۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا آغاز ہو گا 5 اکتوبر کو ٹی ٹوئنٹی میچ سے لیکن آسٹریلوی ٹیم کو ایک اور دھچکا لگا ہے اس کے مایہ ناز آل راونڈر شین واٹسن فٹنس مسائل کے باعث سیریز سے با ہر ہو گئے ۔ان کی جگہ کیل رچرڈسن کو ٹی ٹوءنٹی اور ون ڈے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے تو بین ہلفنہاس کو ٹیسٹ ٹیم میں شامل کر لیا گیا ،صرف یہی نہیں آسٹریلوی ٹیم کو ون ڈے سیریز میں کپتان مائیکل کلارک کی خدمات بھی حاصل نہیں ہوگی ۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے اور دو ٹیسٹ میچز بھی کھیلے جائیں گے ۔