21 ستمبر 2014
وقت اشاعت: 18:34
نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں حیدر آباد ہاکس نے لاڑکانہ بلز کو ہرا دیا
جیو نیوز - کراچی.......نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں حیدر آباد ہاکس نے لاڑکانہ بلز کو سات وکٹ سے ہرا دیا ۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری ایونٹ میں لاڑکانہ بلز نے سات وکٹ پر 151 رنز بنائے۔ایاز جمالی اور غلام یاسین 37،37 رنز بنا کر نمایاں رہے،فرحان ایوب اور نعمان علی نے دو دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔جواب میں عظیم گھمن کی ناقابل شکست ففٹی کی بدولت حیدر آبا ہاکس نے ہدف تین وکٹ پر حاصل کر لیا،فیصل اطہر نے 47رنز بنائے ۔