23 ستمبر 2014
وقت اشاعت: 13:55
پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں ہوگا
جیو نیوز - کراچی.......پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں ہوگا جس میں آسٹریلیا کے خلاف سیریز کیلئے تینوں فارمیٹ کی ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی۔نیشنل اسٹیدیم میں چیف سلیکٹر معین خان کی زیر صدارت ہونے والےاجلاس میں کوچ وقار یونس اور کپتان مصباح الحق کو بھی مشاورت کیلئے مدعو کیا گیا ہے۔ اجلاس میں آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ ،ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کیلئے اسکواڈ کو حتمی شکل دی جائے گی۔ سابق کپتان یونس خان کی ون ڈے اسکواڈ میں شمولیت مشکل دکھائی دیتی ہے جبکہ سعید اجمل کی جگہ ایبٹ آباد کے لیگ اسپینر یاسر شاہ کو ٹیم میں شامل کیا جا سکتا ہے۔امکان ہے کہ ٹیم کا اعلان کل کیا جائے گا۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز 5 اکتوبر سے شروع ہو گی۔