23 ستمبر 2014
وقت اشاعت: 17:24
فٹنس پر عدم توجہ کے باعث پی سی بی کا 11کھلاڑیوں پر جرمانہ
جیو نیوز - لاہور.......فٹنس پر عدم توجہ کے باعث پاکستان کرکٹ بورڈ نے گیارہ کھلاڑیوں پر جرمانہ عائد کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جن کھلاڑیوں پر جرمانہ عائد کیا ہے ان میں ٹی ٹوئنٹی کپتان شاہد آفریدی، عمر اکمل، عبدالرحمان اور رضاحسن پر ماہاہ تنخواہ کا 25فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے جبکہ اچھی فٹنس پر کپتان مصباح الحق ، احمد شہزاد اور بلاول بھٹی کو تنخواہ کا 10فیصد بونس دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔