تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
23 ستمبر 2014
وقت اشاعت: 18:45

عید پر کھالوں کیلئے کیمپ کی اجازت نہیں ہوگی، محکمہ داخلہ سندھ

جیو نیوز - کراچی...... محکمہ داخلہ سندھ نے کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ پرکھالیں جمع کرنے کےلیے سڑکوں پرکیمپ لگانے کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ تینوں دنوں میں کراچی میں اسلحہ لے کرچلنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے جس کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ سیکریٹری داخلہ سندھ ڈاکٹر نیازعلی عباسی کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھرمیں کھالیں جمع کرنے کے لیے 12 نکات پر مشتمل ایک ضابطہ اخلاق جاری کیا گیا ہے جس کے تحت سڑکوں پر کھالیں جمع کرنے کے لیے کیمپ لگانے کی اجازت نہیں ہوگی، کمشنریا ڈپٹی کمشنر کی اجازت کے بغیرکوئی بھی تنظیم کھالیں جمع نہیں کرسکے گی، کوئی بھی زبردستی کھال لیتے ہوئے پایا گیا تو اس کے خلاف کارروائی ہوگی جبکہ بقرعید کے تینوں دنوں میں شہر میں اسلحہ لے کر چلنے پربھی پابندی عائد ہوگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.