24 ستمبر 2014
وقت اشاعت: 4:55
آسٹریلیاسیریز:قومی ٹیم کےٹی ٹوئنٹی اورون ڈے اسکواڈ کااعلان آج ہوگا
جیو نیوز - لاہور..... آسٹریلیا کے خلاف سیریز کھیلنے کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کی ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی ٹیم کا اعلان آج ہوگا۔سابق کپتان یونس خان ون ڈے میں شامل ہوںگے یا نہیں، اس معاملے پرسلیکٹرز اور ٹیم مینجمنٹ کے درمیان ڈیڈلاک پیدا ہوگیا ہے، آسٹریلیا کے خلاف سیریز کیلئے ٹیموں کا اعلان آج کیا جائے گا۔