تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
24 ستمبر 2014
وقت اشاعت: 10:55

پاکستان ویمنز ٹیم ایشین گیمز کرکٹ کے سیمی فائنل میں

جیو نیوز - انچیون.........ایشین گیمز میں پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم تھائی لینڈ کو 51رنز سے ہرا کر ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔گرین شرٹس ایونٹ میں اپنے اعزاز کا دفاع کر رہی ہیں۔ انچیون میں جاری ایشین گیمز میں پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے ٹائٹل کی دفاعی مہم کا آغاز کامیابی کے ساتھ کیا۔اپنے پہلے میچ میں پاکستان ویمنز تھائی لینڈ کے خلاف ابتدا میں کچھ مشکل میں رہی۔ اوپنرز 11رنز پر پویلین لوٹ گئیںلیکن نین عابدی نے پہلے بسمہ معروف اور پھر کانیتا جلیل کے ساتھ ٹیم کو سنبھال لیا اور مقررہ 14 اوورز میں پاکستان کا اسکور پانچ وکٹ پر 97تک پہنچا دیا۔ نین عابدی نے 40 جبکہ بسمہ اور کانیتا نے سولہ سولہ رنز بنائے۔جواب میں تھائی لینڈ کی ٹیم 7وکٹ پر 46رنز ہی بنا سکی۔اسماویہ اقبال نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.