26 ستمبر 2014
وقت اشاعت: 13:45
ایشین گیمز:وومن کرکٹ ٹیم کی فتح، پاکستان کاپہلا گولڈ میڈل
جیو نیوز - انچیون.....پاکستان وومن کرکٹ ٹیم نے بنگلا دیش کو ہراکر ایشین گیمز میں پہلا گولڈ میڈل حاصل کرلیا۔انچیون میں جاری وومن کرکٹ کے فائنل میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں 6 وکٹ پر 97رنز بنائے۔ بسمہ معروف 24رنز کی اننگز کھیل کر نمایاں رہیں، تجربہ کار نین عابدی نے 18اور مرینہ اقبال نے 14رنز بنائے۔ بنگلادیش کی جانب سے رومانہ احمد نے 13رنز کے عوض دو وکٹیں حاصل کیں۔ اس طرح بنگلا دیش وومن ٹیم کو میچ جیتنے کیلئے 98رنز کا ہدف دیا تھا ، جس کے جواب میں بنگلادیش کی ٹیم 93رنز بناسکی۔