تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
27 ستمبر 2014
وقت اشاعت: 11:26

ایشین گیمز:ہاکی، پاکستان نے عمان کو آٹھ صفر سے شکست دے دی

جیو نیوز - انچیون......ایشین گیمز ہاکی میں گرین شرٹس کی کامیابیوٕں کا سلسلہ جاری ہے۔عمان کی نسبتا کمزور ٹیم کوآٹھ صفر سے جھٹکا دے دیا۔پاکستان پہلے ہی ایونٹ کے سیمی فائنل کےلئے کوالیفائی کرلیا۔انچیون میں جاری ایشین گیمز میں قومی ٹیم اپنے ہر میچ میں گولز کا پہاڑ کھڑا کررہی ہے کچھ ایسا ہی اُس نے آج عمان کے خلاف آخری گروپ میچ میں بھی کیا۔ چاروں کوارٹر ز میں ہی گرین شرٹس کے کھلاڑ ی چھائے رہے۔پہلے کوارٹر میں ایک،دوسرے میں تین جبکہ تیسرے اور چوتھے کوارٹرمیں دو دو گول داغے۔پاکستان کی جانب سے محمد عمران ، عرفان اور حسیم خان نے حریف گول کیپر کو دو، دو مرتبہ چکمہ دیا۔ عمر بھٹہ اور دلبر نے ایک ایک بار گیند جال میں پہنچائی۔اس کامیابی کے ساتھ ہی پاکستان نے گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔جبکہ قومی ٹیم نے سیمی فائنل کے لئے جگہ پہلے ہی پکی کر رکھی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.