تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
27 ستمبر 2014
وقت اشاعت: 20:6

چیمپئنزلیگ:لاہور لائنز نے ڈولفنز کو 16 رنز سے ہرادیا

جیو نیوز - بنگلور...... چمپئنز لیگ ٹی ٹوئنٹی میں لاہور لائنز نے ڈولفنز کو 16 رنز سے ہرا کر دو قیمتی پوائنٹس حاصل کرلئے۔ بنگلور میں میں کھیلے گئے میچ میں صرف 34 رنز پر لاہور کی چار وکٹیں گر گئیں لیکن پانچویں وکٹ پر سعد نسیم اور عمر اکمل نے 92 رنز بناکر ٹیم کی پوزیشن مستحکم بنادی ۔ سعد نسیم تین چوکوںاور تین چھکوں کی مدد سے 43رنز بنانےمیں کامیاب ہوئے، دوسرےاینڈ سے عمر اکمل نے73رنز کی ناقابل شکست اننگز میں پانچ چھکے اور پانچ چوکے لگائے۔ لاہور لائنز مقررہ بیس اوورز میں پانچ وکٹ پر 164رنز بنانے میں کامیاب رہی، جواب میں ڈولفنز کا آغاز اچھا نہیں تھا۔ ایک موقع پر ڈولفنز کی نو وکٹیں 93 رنز پر گرچکیں تھی لیکن فرائی لنک سے صرف 27 گیندوں پر 63 رنز بناکر میچ کو دلچسپ بنادیا،ڈولفنز بیس اوورز میں نو وکٹ پر 148 رنز بناسکی، اس طرح لاہور لائنز نے میچ 16 رنز سے جیت لیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.