تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
28 ستمبر 2014
وقت اشاعت: 12:26

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم آج وطن واپس پہنچ رہی ہے

جیو نیوز - لاہور......ایشین گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے والے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم آج رات کوریا سے وطن واپس پہنچ رہی ہے۔انچیون میں جاری ایشین گیمز میں پاکستان کی ویمنز کرکٹ ٹیم نے فائنل میں بنگلا دیش کو چار رنز سے شکست دیکر مسلسل دوسری مرتبہ گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔قومی ٹیم آج رات ساڑھے دس بجے انیچون سے لاہور پہنچے گی۔فاتح ٹیم کا وطن پہنچنے پر شاندار استقبال کیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.