28 ستمبر 2014
وقت اشاعت: 13:56
نیشنل ٹی 20 : فائنل آج پشاور پینتھر اور لاہور لائنز مدمقابل
جیو نیوز - کراچی ......نیشنل ٹی 20 کرکٹ کا فائنل آج پشاور پینتھر اور لاہور لائنز کے درمیان کھیلا جائے گا۔کراچی میں جاری ٹورنامنٹ میں زوہیب خان کی قیادت میں پشاور پینتھرز نے سیمی فائنل میں فیورٹ سیالکوٹ اسٹالینز کو شکست سے دوچار کیا ،جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں اظہر علی کی کپتانی میں لاہور لائنز نے ملتان ٹائیگر کے خلاف فتح اپنے نام کی۔ٹائٹل کے لیے پینتھر اور لائنز کے درمیان مقابلہ آج رات سات بجے شروع ہوگا۔