29 ستمبر 2014
وقت اشاعت: 11:36
ایشین گیمز :پاکستان ٹیبل ٹینس مکسڈڈبلزکے دونوں میچ ہار گیا
جیو نیوز - انچیون......... ایشین گیمز میں پاکستانی ٹیبل ٹینس ٹیم کی کارکردگی آج بھی ناقص رہی ۔قومی ایتھلیٹس مختلف ایونٹس میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔انچیون میں جاری گیمز کے ٹیبل ٹینس ایونٹ کے مکسڈ ڈبلز مقابلوں میں پاکستان دونوں میچ ہار گیا۔ سلیم عباس اور عائشہ اقبال انصاری کی جوڑی کو تھائی کھلاڑیوں نے ہرایا جبکہ دوسرے میچ میں عاصم قریشی اور راحیلہ کاشف کے پیئر کو چائنیز تائپے کی جوڑی کے ہاتھوں شکست ہوئی۔ ویمنز ڈبلز میں پاکستان کو بھارت سے شکست ہوئی جبکہ سنگلز مقابلوں میں عائشہ اقبال کو منگولیا کی کھلاڑی نے زیر کرلیا۔ پاکستان کے محمد رمیز مکاؤ کے کھلاڑی کے خلاف واک اوور کے ذریعے اپنا مقابلہ جیت گئے۔ اس کےعلاوہ پاکستانی کھلاڑی آج والی بال، باکسنگ، ریسلنگ اور کبڈی میں حریفوں کے مدمقابل ہوں گے۔