2 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 12:8
پاک بھارت ہاکی میچز میں پاکستان کا پلہ بھاری
جیو نیوز - انچیون......پاکستان اور بھارت کی ہاکی ٹیمیں آج ایشین گیمز کے فائنل میں مدمقابل ہوں گی۔ اب تک پاکستان اور بھارت کی ہاکی ٹیموں کے درمیان 102میچزکھیلے گئے،پاکستان ٹیم نے 83میچ جیتے جبکہ بھارت کو 44 میں کامیابی ملی جبکہ 34 میچز ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگئے۔دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا مقابلہ 1956 کے اولمپک گیمز میں ہوا تھااور ایشین گیمز میں آخری ٹکرائو 1990 میں ہوا، جس میں پاکستان نے کامیابی حاصل کی تھی۔ اب تک پاکستان نے بھارت کے خلاف 377 گول اسکور کئے ،جبکہ بھارتی کھلاڑی 308 مرتبہ گیند کو جال میں پھینکنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔آج دونوں ٹیمیں ایک بار پھر ایشین گیمز ٹائٹل کے لیے آمنے سامنے ہوں گی۔