تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
4 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 11:28

محمد حفیظ کے زخمی ہونے پر بیٹسمین سمیع اسلم کو کھلایا جائے گا

جیو نیوز - دبئی......... محمد حفیظ کے زخمی ہونے پر بیٹسمین سمیع اسلم کو ان کی جگہ کھلایا جائے گا، بیٹسمین سمیع اسلم لاہور میں اوپنر کے طور پر کھیلتے ہیں۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کرکٹ سیریز کا واحد ٹی ٹوئنٹی میچ کل دبئی میں کھیلا جائےگا،جس سے قبل ہی پاکستانی ٹیم کو محمد حفیظ کے زخمی ہونے سے دھچکا لگا ہے۔فیلڈنگ کے دوران محمدحفیظ کے ہاتھ میں گیند لگ گئی،جس پر کئی ٹانکے بھی آئے اور وہ اتوارکو آسٹریلیا کے خلاف ہونے والے ٹی 20 میچ میں شرکت نہیں کرسکیں گے جبکہ ان کی ون ڈے سیریز میں شرکت بھی مشکوک ہوگئی ہے۔تاہم ان کی جگہ بیٹسمین سمیع اسلم کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.