تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
4 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 22:48

بنگلور:چنئی سپرکنگز نےچمپئنز لیگ ٹی 20ٹورنامنٹ جیت لیا

جیو نیوز - بنگلور......چنئی سپرکنگز نےچیمپینز لیگ ٹی 20ٹورنامنٹ جیت لیا،فائنل میں چنئی سپرکنگزنےکولکتانائٹ رائیڈرزکو8وکٹ سےشکست دی،فائنل میچ کی خاص باتچنئی سپرکنگزکےسریش رائناکی ناقابل شکست سنچری تھی،انہوں نے 62گیندوں پر109رنزکی عمدہ اننگزکھیلی اور اپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔اس سےقبل چنئی سپرکنگزنے ٹاس جیت کر پہلے کولکتا نائٹ رائیڈر کو بیٹنگ کی دعوت دی جس پرکولکتا نائٹ رائیڈر نے مقررہ20اوورز میں180رنز بنائے جس میں گوتم گھمبیر کے80رنز شامل تھے، چنئی سپرکنگز کے نیگی نے 5وکٹ حاصل کئے ،جواب میں چنئی سپرکنگز نے سریش رائنا کی سنچری کی بدولت 181رنز کا ہدف19ویں اوور میں ہی حاصل کر لیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.